جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

الجزائری صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ عن قریب اقتدار چھوڑ دیں گے،ذرائع کا دعویٰ

datetime 20  مارچ‬‮  2019 |

الجیریا(این این آئی)الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ عن قریب اقتدار چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الجزائر سے نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ28 اپریل تک اقتدار چھوڑ دیں گے۔ ٹی وی رپورٹ میں ایوان صدر کے ذرائع اور حکمراں اتحاد کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ عوامی مطالبے پرکسی قسم کے دستوری تحفظ کے بغیر اقتدار سے

علیحدہ ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہناتھا کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کہہ چکے ہیں کہ وہ عوام کے مطالبات کو سمجھ گئے ہیں۔ عوام انہیں مزید صدر نہیں دیکھنا چاہتی اور ان کی مدت صدارت میں توسیع یا دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کے خلاف ہے۔الجزائر کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رمطان لعمامرہ نے کہا ریاست نے عوامی مطالبات پورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے الجزائر میں صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کے اخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…