منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

فرانس میں ہنگامے پھوٹ پڑے،شدیداحتجاج‘ لوٹ مار کے بعد دکانیں نذر آتش‘13افرادزخمی

datetime 17  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (آن لائن)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یلو ویسٹ تنظیم کے 18 ہفتوں سے جاری احتجاج کے دوران باقاعدہ تشدد کا عنصر شامل ہوگیا اور مظاہرین نے مشہور برانڈز کی دکانوں سمیت کئی کاروباری مقامات میں لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی۔

اس آگ سے 2 فائر فائٹر سمیت 11 افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مردوں کے پہناوے تیار کرنے والے برانڈ بوس اور مشہور فوکیٹ ریسٹورنٹ کی کھڑکیوں کو توڑ دیا گیا جو یلو ویسٹ کی جانب سے دسمبر میں ہونے والے احتجاج سے بدترین تھا۔مظاہرین نے ایک اپارٹمنٹ میں قائم بینک کو بھی نذر آتش کردیا جس کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوگئے تاہم فائر سروس نے اپارٹمنٹ کے رہائیشیوں کو نکالا اور آگ بھی بجھادی۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس آگ سے 2 فائر فائٹر سمیت 11 افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔فرانس کے وزیر داخلہ کرسٹوفر کیسٹینر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آگ لگانے والے نہ تو مظاہرین ہیں اور نہ صرف مشکلات کھڑی کرنے والے ہیں بلکہ قاتل ہیں۔رپورٹ کے مطابق یلو ویسٹ کے احتجاج میں زور اس وقت آیا جب ایک روز قبل صدر ایمونوئیل میکرون اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسکی کے لیے پہاڑی علاقے پائیرنیز میں پہنچے تھے۔فرانسیسی صدر میکرون نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آرام کے لیے وہاں دو سے تین دن گزارنے جارہا ہوں اور وہ لوگ میرے لیے پیارے ہیں۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یلو ویسٹ تنظیم کے 18 ہفتوں سے جاری احتجاج کے دوران باقاعدہ تشدد کا عنصر شامل ہوگیا اور مظاہرین نے مشہور برانڈز کی دکانوں سمیت کئی کاروباری مقامات میں لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی۔اس آگ سے 2 فائر فائٹر سمیت 11 افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…