منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ مساجد حملہ، بنگلہ دیشی خاتون شوہر کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئی

datetime 16  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ (آن لائن) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کے دوران ایک بنگلہ دیشی خاتون بھی شوہر کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے تیسرے بڑے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں 15 مارچ کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں اب تک 49 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ متعدد کے زخمی اور لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس واقعے نے دنیا بھر کے حساس دل لوگوں کو رلادیا اور کئی لوگ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدریاں کرتے دکھائی دیے۔مسجد پر حملہ کرنے والے چاروں دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا جہاں حملے کے مرکزی ملزم 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کو عدالت میں بھی پیش کیا گیا، جہاں ان پر قتل کے الزامات عائد کیے گئے۔حملے میں جہاں عمر رسیدہ افراد، کم سن اور نوجوان اور ادھیڑ عمر کے افراد جاں بحق ہوئے، وہیں کم سے کم ایک خاتون بھی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔اس واقعے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت بنگلہ دیش کی 42 سالہ حسنیٰ آرا پروین کے نام سے ہوئی ہے جو دراصل اپنے مجازی خدا یعنی شوہر کو بچاتے ہوئے قاتل کی گولیوں کا نشانہ بنیں۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 42 سالہ حسنیٰ آرا پروین اس وقت گولیوں کا شکار بنیں جب وہ فائرنگ کی آواز سن کر اپنے معذور شوہر کو بچانے کے لیے پہنچیں۔ رپورٹ میں بنگلہ دیش کی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حسنیٰ آرا پروین کے شوہر فریدالدین احمد معذور ہیں اور وہ ویل چیئر کے سہارے چلتے پھرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حسنیٰ آرا پروین النور مسجد کے خواتین کے سیکشن میں نماز کی ادائیگی کے لیے موجود تھیں کہ اچانک فائرنگ ہوئی اور وہ جلدی سے مرد حضرات کے سیکشن میں شوہر کی حفاظت کے لیے دوڑیں۔

اپنے معذور شوہر کو گولیوں سے بچانے کے لیے دوڑ کر آنے والی حسنیٰ آرا پروین بدقسمتی سے قاتل کی اندھی گولیوں کا نشانہ بنیں اور موقع پر ہی چل بسیں۔بنگلہ دیش کی اخبار ’دی ڈیلی اسٹار‘ نے حسنیٰآرا پروین کے بھتیجے محفوظ چوہدری کے حوالے سے بتایا کہ بنگلہ دیشی نژاد خاتون شوہر کو بچاتے ہوئے ماری گئیں، تاہم ان کے شوہر محفوظ رہے۔ رپورٹ کے مطابق اتفاق سے فرید الدین احمد قاتل کی گولیوں سے زندگی کی بازی ہارنے سے بچ گئے، تاہم ان کی اہلیہ انہیں بچاتے بچاتے موت سے جا ملیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حسنیٰ آرا پروین اپنے اہل خانہ سمیت 1994 میں بنگلہ دیش سے نیوزی لینڈ منتقل ہوئیں۔ حسنیٰ آرا پروین اور ان کے شوہر فرید الدین احمد ہر جمعے کو اسی مسجد میں نماز کی ادائگی کے لیے آتے تھے۔ حسنیٰ آرا پروین کی قربانی نے دنیا بھر کی خواتین کو جذباتی کردیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…