منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

مسلسل دو طیاروں کے گرنے میں حیرت انگیز مماثلت،چین نے اپنی ائرلائنز کو بوئنگ 737 کااستعمال روکنے کے احکامات جاری کر دیئے 

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شنگھائی(آن لائن) چین نے ایتھوپین ائرلائن طیارے کے حادثے کے بعد اپنی ائرلائنز کو بوئنگ 737 میکس طیارے کا استعمال عارضی طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن چائنہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ائرلائنز کو یہ ہدایات دے دی گئی ہیں کہ وہ بوئنگ اور امرکی فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ سے رابطے اور ان طیاروں کی محفوظ پروازوں کو یقینی بنانے کے بعد دوبارہ ان طیاروں کا آپریشن شروع کر سکتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دونوں حادثات نئے 737 ایٹ طیاروں کے ہیں اور دونوں میں کافی حد تک یکسانیت بھی ہے یہی وجہ ہے کہ اب مزید خطرات کو مول نہیں لیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اتھوپیا ایئرلائن کا مسافر طیارہ کریش ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے امریکہ کی تحقیقاتی ٹیم ایتھوپیا جائے گی۔امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے 4 اہلکار مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔واشنگٹن میں فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ کا بھی یہ کہنا ہے کہ حادثہ کیوں اور کن حالات میں ہوا اس پر غور کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز ایتھوپین ائیرلائن کا مسافر طیارہ عدیس ابابا سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوا تھا۔ طیارے میں8 چینی باشندوں سمیت 33 ملکوں کے 149 مسافر اور عملے کے آٹھ افراد سوارتھے۔ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ حادثے کی وجہ سے کوئی شخص بھی زندہ نہیں بچ سکا۔طیارے میں سوار مسافروں کا تعلق کینیا، ایتھوپیا، امریکہ، کینیڈا، فرانس، چین، مصر، سویڈن، برطانیہ، ڈچ، بھارت، سلواکیہ، آسٹریا، آسٹریلن، روس، مراکش، اسپین، پولینڈ اور اسرائیل سے تھا۔ طیارہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 8 بج کر 44 منٹ پر گرا تھا اور عملے کے 8 افراد سمیت 157 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اکتوبر میں جکارتہ میں لائن ائیر طیارہ کریش ہونے سے 189 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں اسی ماڈل وئینگ 737 میکس 8 کا طیارہ انڈونیشیا میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔چین نے بوئینگ 737 میکس 8 کے تمام طیارے گراونڈ کر دئیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں حادثوں میں مماثلت کے سبب کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے، تحقیقات مکمل ہونے تک طیارے گرانڈڈ رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…