لاہور ( وائس آف ایشیا) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی و سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر سنجیدہ ہیں ،شریف فیملی جہاں چاہے علاج کروا سکتی ہے ، سہولیات فراہم کرینگے،شریف فیملی اگر بیرون ملک سے ڈاکٹرز کو بلوانا چاہتی ہے تو اس میں بھی مدد کر یں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پروڈکشن آرڈر پر پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے آمد پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عبدالعلیم خاننے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تحفظات بالکل جائزہ ہیں ،سیاست اور مخالفت اپنی
جگہ لیکن ہم نواز شریف کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں کر سکتے اور انکی صحت پر سنجیدہ ہیں ۔وزیراعظم کی جانب سے بھی نواز شریف کو صحت کو تمام سہولیات فراہم کر نے کی واضح ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔جبکہ اسمبلی کے فلور پر واضح کر چکے ہیں کہ شریف فیملی جہاں علاوج کر وانا چاہے وہاں کر وا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو علاج کے لئے جہاں چاہیں جس جگہ چاہیں سہولت فراہم کریں گے ۔شریف فیملی اگر بیرون ملک سے اپنے ڈاکٹرز کو بلوانا چاہتی ہے تو اس میں بھی ان کی مدد کر یں گے ۔