منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مودی کے جھوٹ بھارتی عوام کے سامنے بے نقاب عالمی میڈیا نے ڈرامے بازی کا پول کھول کر رکھ دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( وائس آف ایشیا)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ بھارت پوری دنیا میں ذلیل و رسو ا ہو رہا ہے جوکہ پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے ،مودی کے جھوٹ پر بھارت کی عوام بھی یقین کرنے کو تیار نہیں ، عالمی میڈیا نے مودی کے ڈرامے بازی کا پول کھول دیا ہے ۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا

کہ نیو یارک ٹائم کے بعد بر طا نو ی خبر ر سا ں ادارے نے بھی بھا رتی فضا ئیہ کے با لا کو ٹ میں کسی بھی عما رت پر حملے کے دعوو ں کا جھو ٹ قرار دے دیاہے، بد ھ کو شا ئع ہو نے بوالی رپو رٹ کے مطا بق بھارت کے بلند وبانگ دعوے جھوٹے نکلے، سیٹلائٹ تصاویر سے ثابت ہوتا ہے کہ بالا کوٹ میں کوئی عمارت نشانہ نہیں بنی، امریکی سیٹلائٹ کمپنی نے بالاکوٹ حملے پر بھارتی دعووں کی قلعی کھول دی، پلانیٹ لیب نامی کمپنی نے باالاکوٹ کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں۔انہوں نے کہاکہ برطانوی نیوزایجنسی کے مطابق سیٹیلائٹ تصاویر نے مودی حکومت کے دعوں کومشکوک بنادیا،غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالا کوٹ کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کسی عمارت کو نشانہ ہی نہیں بنایا گیا، چار مارچ کی تصاویر میں بالاکوٹ میں کسی بھی عمارت کی تباہی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے، کسی کی چھت گری اور نہ ہی کسی دیوار کو نقصان پہنچا۔گزشتہ برس اپریل اور رواں سال مارچ کی تصاویرمیں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی جاری ہے جو کے غیرملکی ڈکٹیشن یا دبائو پر نہیں تمام فیصلے ملکی مفاد میں کیے جا رہے ہیں۔ دہشت گر دی کے خلاف اور امن کے قیام کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے ایک ایک نقطے پر عمل کیا جائیگا۔ پاکستان دنیا کو صرف امن کا پیغام ہی نہیں دے رہا بلکہ ہم ثابت کریں گے پاکستان امن پسند ملک ہے اور دہشت گردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…