دوحہ (این این آئی)قطر کے حکمراں خاندان کی بہو اسما ریان نے شکوہ کیا ہے کہ قطر کو بڑے جیل خانے میں تبدیل کر دیا گیا۔ خود شاہی خاندان کے بچے طرح طرح کے مسائل جھیل رہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ طلال بن عبدالعزیز، بن احمد، بن علی آل ثانی کی بیگم اسما ریان نے بتایا کہ قطر کے حکمران ، شاہی خاندان کے فرزندوں کو جیل میں ڈال کر ان پر تشدد کر رہے ہیں۔ اسما ریان قطر کے بانیان میں سے ایک کے بڑے بیٹے کی بیگم ہیں۔ ان کے پاس جرمن شہریت ہے ۔
اسما نے بتایا کہ ان کے شوہر کے والد شیخ طلال قطر میں وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے 4بیٹے ہیں۔ امیر قطر شیخ تمیم کے سرکاری اہلکار شیخ طلال قدیمی عداوت رکھتے ہیں۔ انہیں جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ 2013 میں انہیں 22برس قید کی سزا سنائی گئی تھی ابھی تک جیل میں ہیں۔ اسما نے بتایا کہ قطر کے حکمرانوں نے میرے خاوند کو باپ کا ترکہ حوالے کرنے کے بہانے دھوکے سے دوحہ بلایا وہ بھی شوہر کے ہمراہ قطر چلی گئی تھیں۔ تب سے شروع ہونے والا المیہ اب تک جاری ہے۔