جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

’’جناح آف پاکستان‘‘ کتاب سے شہرت حاصل کرنیوالے معروف مصنف انتقال کر گئے

datetime 7  مارچ‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی) پاکستان میں ’جناح آف پاکستان‘ کتاب سے شہرت حاصل کرنے والے معروف مصنف سٹینلے والپرٹ 91 ویں برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔سٹینلے والپرٹ کا انتقال امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہوا جہاں انہوں نے اپنی 65 سالہ اہلیہ ڈوروتھی اور

دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا۔امریکی ٹی وی کے مطابق سٹینلے والپرٹ 23 دسمبر 1927 میں پیدا ہوئے اور بچپن ہی سے مطالعے کا شوق رکھتے تھے۔ انہوں نے پینسلوینیا یونیورسٹی سے ساؤتھ ایشیاء اسٹیڈیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی جس کے بعد برصغیر پاک و ہند کے عنوانات پر کتابیں بھی تحریر کیں۔انہوں نے اپنی زندگی کے 59 برس تعلیمی خدمات کے لیے وقف کیے اس دوران انہوں نے 15 کتابیں لکھیں جن میں چار افسانوی کتابیں بھی شامل ہیں۔پاکستان میں ان کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب جناح آف پاکستان ہے جو 1982 میں تحریر کی گئی تھی۔یہ کتاب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کی آپ بیتی ہے جس میں بابائے قوم کی پاکستان کے حصول کے لیے جدوجہد اور ان کی خدمات کو بیان کیا گیا ہے۔سٹینلے والپرٹ کی لکھی گئی جناح آف پاکستان بانی پاکستان پر لکھی جانے والی بہترین سوانح حیات میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ سٹینلے والپرٹ ذوالفقار علی بھٹو کی سوانح حیات بھی تحریر کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…