بغداد(این این آئی)عراق کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوب مشرقی موصل میں شدت پسند گروپ داعش کے حملے میں الحشد شیعہ ملیشیا کے چھ جنگجو ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی حکام کا کہنا تھا کہ داعش کے جنگجوؤں نے جنوب مشرقی موصل میں مخمور اور الدبس کے درمیان گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں الحشد ملیشیا کے چھ جنگجو ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔