برلن(این این آئی )جرمنی نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی پر جاری پابندی کی مدت اختتام مارچ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پابندی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ یمن کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے،ٍغیرملکی خبررسان ادارے کے مطابق یہ بات جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے برلن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ جرمنی نے یمنی جنگ میں سعودی عرب کے کردار
اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے تناظر میں گزشتہ برس نومبر میں سعودی عرب کو ہتھیار برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ تاہم اب فرانس اور برطانیہ، جو دفاعی منصوبوں میں جرمنی کے پارٹنر ملک ہیں، جرمنی کی طرف سے عائد کردہ اس پابندی کے خاتمے کے حامی ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ کے مطابق پابندی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ یمن کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔