اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ ضد اور ہٹ دھرمی کے باعث نواز شریف کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمہ دار شریف خاندان ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ضد اور ہٹ دھرمی کے باعث نواز شریف کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمہ دار شریف خاندان ہوگا۔عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر حکومت نہیں بلکہ نون لیگ سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نواز شریف صاحب کو علاج معالجے کی
مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف صاحب کا باقاعدگی سے طبی معائنہ بھی کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت واضح کرچکی ہے کہ نواز شریف جس ڈاکٹر یا ہسپتال سے چاہیں ان کے علاج کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے حکومت پر تنقید سے کچھ فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ نون لیگ میاں صاحب کی صحت کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے سیاست میں زندہ رہنے کے لیے کوئی معقول راستہ اختیار کرے۔