منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پالیسی سازوں کو صرف آدھے خالی گلاس کو نہیں بلکہ بھرے ہوئے گلاس کو بھی سامنے رکھنا چاہئے،یوکلپٹس بارے زرتاج گل کا حیران کن بیان

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے وزارت کی مالی سال 2019۔20 کے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی،کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پچھلی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمدسے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی طلب کرلی،قائمہ کمیٹی نے شجرکاری کا موسم شروع ہونے پر وزارت خزانہ سے شجرکاری مہم کیلئے فوری فنڈ ریلیز کرنے کی بھی سفارش کردی،بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن منزہ حسن کی زیر صدارت شروع ہوا،

اجلاس میں ڈاکٹر حیدر علی خان،طاہرہ اورنگزیب،سیمی بخاری،سید مصطفی ودیگر نے شرکت کی۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی نے بتایا کہ دس بلین کا پی سی ون بنا رہے ہیں ،سیکرٹری حسن ناصر جامی نے بتایا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ایکو ٹورزم کی طرف پالیسی پر کام جاری ہے،پورے پاکستان میں پانچ ایکو ٹورزم کے علاقے موجود ہیں،2019ء کے وسط تک چاروں صوبوں،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیساتھ ملکر ایکو ٹورزم پالیسی تشکیل دی جائیگی،آب و ہوا کو خراب کرنیوالے ممالک کی فہرست میں پاکستان134پرموجود ہے،کلائمیٹ چینج پالیسی 2012میں بنی مگر عملدرآمد میں مشکلات ہیں،کلائمیٹ پالیسی کیلئے صوبوں سے مل بھی کام کرنا پرتا ہے حتی کہ اسلام آباد کی حد تک عملد درآمد کیلئے بھی 6,7 ایجنسیز سے مل کرکام کرنا پڑتا ہے۔سیکرٹری وزارت نے بتایا کہ راول لیک کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے سپریم کورٹ نے سالڈ ویسٹ کو ڈمپ کرنے کیلئے متبادل جگہ کی فراہمی کے احکامات دیئے ہیں،اسلام آباد میں بھی کلائمیٹ چینج پالیسی پر عمل درآمد کرنے میں چیلنجز درپیش ہیں،حسن ناصر جامی نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کے تحت دس بلین سونامی منصوبہ شامل ہے،اسلام آباد میں بوٹونیکل گارڈن کی باؤنڈری وال اور وفاقی درالحکومت میں کئی دیگر منصوبے بھی شامل ہیں،

جنگلات میں اضافے کیلئے 4.65456درخت لگائیں گے،اس پر مجموعی لاگت114.886ارب خرچ ہوں گے،پراجیکٹ پر صوبے اور وفاق برابر فنڈنگ کریں گے،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت فنڈز فراہم کئے جائیں گے،جس طرح خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی میں WWFکو تھرڈ پارٹی لیا ہم بھی تھرٹی پارٹی کو لیں گے تاکہ بین الاقوامی طر پر تسلیم ہو،پی ایس ڈی پی کے تحت واٹر ری چارج فنڈ بھی زیر تجویز ہیں،پانی کی سطح نیچے جارہی ہے،

ری چارج کیلئے بین الاقوامی فورم سے بھی رجوع کیا جائیگا،سی پیک میں پانی کو بچانے کا منصوبہ بھی شامل کرنے کیلئے بات چیت چل رہی ہے۔چیئر پرسن کمیٹی منزہ حسن نے کہا کہ راول لیک میں ساری گندگی نیچے جمع ہو رہی ہے،کمیٹی کو درست ڈیٹا کی فراہمی کو یقینی بنائی جائیں تاکہ کلائمیٹ چینج کیلئے موثر قانون سازی تشکیل دی جا سکیں،طاہرہ اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی سلیبس میں کلائمیٹ چینج کا موضوع بھی شامل کیا جائے،سید مصطفی نے کہا کہ ناپید ہونے والے

سپیشیز اور وائلڈ لائف پالیسی بھی واضح نہیں۔ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ اگروزارت انتہائی احسن کام کر رہی ہے تو پاکستان دنیا میں پیچھے کیوں جارہا ہے؟وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ یوکلپٹس پر پابندی لگائی گئی تو چار سو سال کے پرانے درخت کٹ جائیں گے،واٹر لاگنگ ایریاز میں یوکلپٹس درخت لگانے کو یقینی بنانا ہو گا،ا س سے کم از کم فرنیچرز توتیار کیا جا سکے گا۔آئی جی فارسٹ نے کمیٹی کو بتایا کہ اٹک کے نزدیک کا علاقہ واٹر لاگنگ کا شکار ہے،

آپ لوگ کہیں گے یوکلپٹس لگایا اور مر گئے،یوکلپٹس درخت مرتے نہیں،پالیسی سازوں کو صرف آدھے خالی گلاس کو نہیں بلکہ بھرے ہوئے گلاس کو بھی سامنے رکھنا چاہئے،ساری دنیا میں روڈ ایکو سسٹم کو ڈسٹرب کرنے موجب بنتے ہیں،آلودگی کو روکنے کیلئے قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے،اسلام آباد وائلڈ لائف پارک میں سارے پڑھے لکھے لوگ جاتے ہیں مگر پلاسٹک کے گند سے پارک کو بھر دیتے ہیں۔اسلام آباد انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے

ڈی جی نے کمیٹی کو بتایا کہ وزارت منصوبہ بندی نے راول ڈیم کی سالڈ ویسٹ کی ڈمپنگ کیلئے دو ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کیلئے 1.5ارب روپے کی منظوری دیدی ہے،چار ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تعمیر کی تجاویز دیں تھیں مگر وزارت منصوبہ بندی نے دو کیلئے فنڈز نہ ہونے کا کہہ کر معذرت کر لی ہے،راول ڈیم کے اطراف موجود آبادی کے سالڈ ویسٹ کو راول ڈیم میں ڈمپ ہونے سے روکنا ترجیح ہے۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وزارت سے پچھلی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…