بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب سے محبت : کس ملک کا شہری پیدل چل کر مکہ پہنچ گیا

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پیدل سفر اتنا آسان نہیں مگر امارات کے ایک شہری نے ابو ظہبی سے مکہ معظمہ تک پیدل سفر کرکے سعودی عرب کے ساتھ محبت کا منفرد اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے

ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد جمال السویدی نے ابو ظہبی سے مکہ معظمہ تک 2070 کلو میٹر کا پیدل سفر 696 گھنٹے تک سفر کیا۔مکہ معظمہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تک پیدل سفرسعودیہ سے محبت کا اظہار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس طویل میرا تھن دوڑ کے ذریعے انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ مضبوط قوت ارادی والا کوئی بھی خلیجی شہری ایسی کوئی بھی مہم جوئی سر کرسکتا ہے۔ڈاکٹر خالد السویدی کا کہنا تھا کہ ان کے تاریخی دورے نے سعودی شہریوں کے دوستی کے نئے مواقع مہیا کیے۔ اس دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 400 شہریوں سے ملاقات اور تعارف ہوا۔ا نہوں نے سعودی عرب میں پھولوں کے ساتھ میرا استقبال کیا۔ایک سوال کے جواب میں السویدی کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل بھی طویل سفر پیدل کرچکے ہیں۔ انہوں نے ابو ظہبی سے الفجیرہ بندرگاہ تک 327 کلو میٹر پیدل سفرکیا۔ اس سفر کامقصد کینسرکے مریضوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…