ریاض (این این آئی)روس کے وزیر خارجہ سیرگی لاوروف نے گذشتہ روز دارالحکومت الریاض کے یمامہ شاہی محل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی ہے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق روسی وزیرخارجہ سیرگی لاوروف نے شاہ سلمان کو صدر ولادی میر پوتین کا نیک تمناؤں پرمبنی پیغام پہنچایا۔روسی وزیرخارجہ اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان دو طرفہ تعاون، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ
عبدالعزیز بن سعود بن نایف، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد محمد العیبان، وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف، وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر،خادم الحرمین الشریفین کے پرنسپل سیکرٹری تمیم بن عبدالعزیز السالم، مشرق وسطیٰ اور جنوبی افریقا کے لیے روسی مندوب اور نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف، سعودی عرب میں روس کے سفیر سیرگی کوزلوف،روسی وزیرخارجہ کے ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقا الیکذنڈر کنشاک اور دیگرعہدیدار شریک تھے۔