پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی ،پاکستانی اقدامات قابل تعریف ہیں، چین کھل کر سامنے آگیا،دوٹوک اعلان

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین نے ایک بار پھر کہا کہ وہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے تعمیری کردارادا کرنے کو تیار ہے ، خطے میں امن وامان کے قیام کیلئے پاکستانی اقدامات قابل تعریف ہیں ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین خطے مین امن واستحکام اور پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے تعمیر کردارادا کرنے کو تیار ہے ، کشیدگی مین کمی کیلئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امن واستحکام کے لئے پاکستانی اقدامات قابل تحسین ہیں ۔ خطے میں کشیدگی کے

حوالے سے روس کے اقدامات پر جواب دیتے ہوئے لوکھانگ کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کیلئے جس ملک کی جانب سے بہتری اقدامات کئے گئے ہیں چین سب کو خوش آمدید کہتا ہے ۔ ترجمان نے مزید کہ اکہ چین کا امن واستحکام کے حوالے سے اصولی مؤقف رہا ہے کہ امن کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جانے چاہئیں ، خطے میں استحکام کو برقرار رہنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی کی جانب سے چینی مسلمانوں کی آزادانہ زندگی بارے اور چین کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے کے بیان پر چین کھلے دل سے خوش آمدید کہتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…