ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

پاکستانی اسکالر جاوید بھٹو امریکا میں قتل

datetime 2  مارچ‬‮  2019 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں جنوب مشرقی واشنگٹن میں اسٹور کے باہر فائرنگ سے اسکالر اور فلسفی 64 سالہ جاوید بھٹو ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے جاوید بھٹو کے قتل کے الزام میں 45 سالہ شخص ہلمین جورڈن کو حراست میں لے لیا۔

ادارے کے مطابق جاوید بھٹو کو تقریباً صبح 11 بجے کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، حملہ آور مبینہ طور پر ان کا پڑوسی ہے اور ان کا جاوید بھٹو کے ساتھ کوئی تنازع چل رہا تھا۔دوسری جانب پاکستانی میڈیا نے جاوید بھٹو کے اہل خانہ کے رکن کے بیان میں بتایا کہ وہ (حملہ آور) بہت زیادہ شراب پیتا تھا اور اکثر بہت چلاتا اور عجیب رویہ رکھتا تھا، جاوید بھٹو کی جانب سے حال ہی میں ان کے خلاف عمارت کے مالک مکان سے شکایت کی تھی۔واضح رہے کہ جس جگہ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا اس مقام پر قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھ گیا ۔اگر جاوید بھٹو کی بات کی جائے تو وہ صحافی نفیسہ ہود بھائی کے شوہر اور معروف پاکستانی ماہر طبیعات پرویز ہود بھائی کے بہنوئی تھے اس کے علاوہ جاوید بھٹو امریکا منتقل ہونے سے قبل سندھ یونیورسٹی میں شعبہ فلسفہ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔جاوید بھٹو کی موت پر مختلف صحافیوں اور دانشوروں نے دکھ کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر تعزیتی پیغامات پوسٹ کیے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…