بیجنگ (این این آئی)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت سے کشیدگی ختم کریں ۔ترجمان وزارت خارجہ لو کنگ نے ریگولر میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ1971کی جنگ کے بعد پہلی بار بھارتی جنگجوں نے ایک روز قبل سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے دونوں ملکوں سے طاقت کا مظاہرہ نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔