تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران شام کے دارالحکومت دمشق میں موجود اپنے مراکز کو وہاں سے دور حمص اور تدمر کے درمیان منتقل کر رہا ہے۔ ایران اللاذقیہ شہرمیں میزائل اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک نیا کارخانہ بھی بنا رہا ہے جسے حزب اللہ ملیشیا بھی استعمال کرتی رہی ہے۔ہفتہ کو اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ایران دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود اپنا
اسلحہ سپلائی آپریشن کنٹرول روم حمص اور تدمر کے درمیان ٹی فور اڈے پر منتقل کرنے کا خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے یہ فیصلہ اسرائیل کی طرف سے دمشق کے بین الاقوامی فوجی ہوائی اڈے کو بمباری سے نشانہ بنانے کے بعد کیا ۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران اللاذقیہ شہرمیں میزائل اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک نیا کارخانہ بھی بنا رہا ہے جسے حزب اللہ ملیشیا بھی استعمال کرتی رہی ہے۔