جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

امریکا اور طالبان دونوں افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتے،امریکی جنرل کا اعتراف

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) افغانستان میں موجود ایک اعلیٰ امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے کہاہے کہ طالبان کے ساتھ سیاسی مذاکرات افغانستان میں امریکی معرکہ کے اختتام کا ایک اہم حصہ ہے۔ افغانستان میں کوئی ایسا معرکہ ختم نہیں ہونے والا جو دہشت گردوں کو ایک محفوظ پناہ گاہ فراہم کرے۔ 2001 میں دنیا کو یہ واضح تھا کہ ہم افغانستان میں کیا کر رہے ہیں جبکہ 2019 میں بھی وہاں

ہمارا قومی مفاد ہے جس کی حفاظت کی ضرورت ہے ،جنرل اسکاٹ ملر نے امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ نہ ہی امریکا اور نہ ہی طالبان اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ جنگ جیت سکیں لہٰذا یہ سیاسی حل کی طرف دیکھنے کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی مذاکرات مثبت ہیں کیونکہ کوئی بھی فریق اپنی عسکری طاقت سے نہیں جیت سکتا اور اگر کوئی فوجی طاقت سے نہیں جیت تو آپ کو ادھر سیاسی حل کی طرف بڑھنا چاہیے،انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں امریکی معرکے کے اختتام میں طالبان ایک اہم حصہ ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے۔انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ آیا انہیں افواج کو واپسی گھر بھیجنے کے احکامات ملے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔جنرل ملر نے واضح کیا کہ افغانستان میں کوئی ایسا معرکہ ختم نہیں ہونے والا جو دہشت گردوں کو ایک محفوظ پناہ گاہ فراہم کرے۔ان کا کہنا تھا کہ 2001 میں دنیا کو یہ واضح تھا کہ ہم افغانستان میں کیا کر رہے ہیں جبکہ 2019 میں بھی وہاں ہمارا قومی مفاد ہے جس کی حفاظت کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…