اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

خامنہ ای نے ترقیاتی بجٹ کے ڈیڑھ ارب ڈالر فوجی بجٹ میں جھونک دیئے

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قومی ترقیاتی فنڈ کے ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم فوجی اخراجات کے لیے استعمال کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی معیشت دگرگوں ہے اور عوام مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی رکن پارلیمنٹ

محمد نکھان سلامی نے ایک بیان میں کہا کہ شوریٰ کی بجٹ کمیٹی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کی ہے۔ سپریم لیڈر کی طرف سے ترقیاتی بجٹ میں سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم فوجی اخراجات کی مد میں استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔خیال رہے کہ ایران کے قومی ترقیاتی فنڈ کے اصول کے مطابق تیل، گیس، دیگر پٹرولیم مصنوعات کی آمدن سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک بڑا حصہ ملک کی اقتصادی ترقی، آنے والی نسلوں کے اقتصادی تحفظ اور عوامی بہبود پر صرف کیا جائے گا مگر ایرانی حکومت عوام کے منہ سے نوالہ چھین کر نام نہاد دفاعی ضروریات پر صرف کر رہی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب ایرانی سپریم لیڈر نے عوام کا مال فوجی اخراجات کی مد میں استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ گذشتہ برس جنوری میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اڑھائی ارب ڈالر فوجی اخراجات میں اضافہ کیا تھا۔ گذشتہ برس قومی ترقیاتی فنڈ سے فوج کو منتقل کی گئی رقم 4 ارب ڈالر تک جا پہنچی تھی۔مبصرین کا کہناتھا کہ ایران میں فوج کی مد میں استعمال ہونے والا اضافی بجٹ بیرون ملک جنگوں اور دہشت گردی کی پشت پناہی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس رقم کا ایک بڑا حصہ یمن میں حوثیوں کی مدد، شام میں اسد رجیم، عراق، لبنان اور دوسرے ملکوں میں مداخلت پر صرف کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب ایرانی عوام غربت اور بھوک سے مر رہے ہیں اور ایران کی تقریبا نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…