دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی پولیس نے برطانوی شہری کو قطری فٹ بال ٹیم کی شرٹ پہننے پر گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق برطانوی شہری 26 سالہ علی عیسیٰ احمد نے یو اے ای میں منعقد فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔عراق اور قطر کے مابین کھیلے گئے فٹ بال میچ میں علی عیسیٰ احمد نے بطور شائق قطری ٹیم کی شرٹ پہنی تھی جس پر یو اے ای کی
پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ علی عیسیٰ نے انجانے میں قطری ٹیم کی شرٹ پہنی کیونکہ یو اے ای میں قطرکی حمایت قابل جرم ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ علی عیسیٰ احمد کو بھاری جرمانہ اور محدود دورانئے کی جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔اس حوالے سے یو اے ای سفارتخانے نے موقف اختیار کیا کہ معاملے کی تحقیقات اور وزارت خارجہ کی جانب سے بھرپور مدد فراہم کی جارہی ہے۔