اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

شام میں پکڑے گئے جنگجوؤں کو ان کے ملکوں کے حوالے کرنے کا امریکی مطالبہ

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے شام میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے ہاں گرفتار کیے گئے داعشی جنگجوؤں کو ان کے ملکوں کے حوالے کرنے اور ان کے خلاف مقدمات چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکا کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف خود امریکی فوج کو بھی شام سے نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شام میں ‘داعشی’ جنگجوؤں کی موجودگی امریکا

اور اس کے اتحادیوں جن میں فرانس بھی شامل ہے کے لیے انتہائی حساس اور خطرناک سمجھی جا ری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان رابرٹ بالا ڈینو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا شام میں موجود داعشی جنگجوؤں کو ان کے ملکوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ جن ملکوں کے جنگجو شام میں موجود ہیں انہیں خود حرکت میں آنا چاہیے اور اپنے جنگجوؤں کو واپس بلا کر ان کے خلاف عدالتوں میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمات چلائے جانے چاہئیں۔یہ پیش رفت امریکی اتحادیوں کی طرف سے جاری کی گئی اور رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں ان ممالک کا کہناتھا کہ شام میں بچ جانے والے جنگجوؤں کے مستقبل کے حوالے سے ٹھوس فیصلہ کرنا ہوگا تاکہ ان کی جانب سے کسی قسم کے خطرات لاحق نہ ہوں۔امریکا کا کہناتھا کہ شام میں ڈیموکریٹک فورسز نے داعش کیخلاف آپریشن میں بڑی تعدادمیں داعشی جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے۔ شام کے شہر الرقہ میں داعش کو شکست دینے میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز کا کلیدی کردار سمجھا جاتا ہے۔انیس دسمبر 2018ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں موجود اپنی تمام فوج جس کی تعداد 2000 ہے کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں امریکی فوج داعش کے خلاف آپریشن کے لیے آئی تھی۔ داعش کو شکست دیے جانے کے بعد اب امریکی فوج کی شام میں قیام کی ضرورت باقی نہیں رہی۔تاہم امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے صدرٹرمپ کے موقف کے برعکس موقف اختیار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ شام میں داعش اب بھی تشویش کا موجب ہے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…