جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر جہاد سے ہی حل ہوگا،سید صلاح الدین نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 4  فروری‬‮  2019 |

سیالکوٹ (آن لائن)مسئلہ کشمیر جہاد سے ہی حل ہوگا،حالیہ مہینوں میں کشمیر میں 5پی ایچ ڈی اور درجنوں پوسٹ گریجویٹ ا سکالرز کو بھارتی فوج شہید کر چکی ہے۔تحریک آزادی کشمیر میں100سالہ بوڑھااور 6 سالہ بچہ بھارت کی 8 لاکھ مسلح افواج سے پتھروں سے مقابلہ کر رہا ہے ،پھر بھی بھارتی فوج اس کے جذبہ حریت کو کچل نہیں سکی۔ان خیالات کا اظہار امیر حزب المجاہدین جموں و کشمیرسید صلاح الدین نے سیالکوٹ میں آل پارٹیز کانفرنس میں کیا۔

امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ سیالکوٹ ڈاکٹر شکیل ٹھاکرایڈوکیٹ نے اس کانفرنس کی صدارت کی،جبکہ قیم جماعت اسلامی افضل سلہری ایڈوکیٹ نے سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنمامیں میاں عثمان جاوید،زونل امراء ،جمعیت علماء پاکستان ۔جمعیت علماء اسلام،علماء کرام،مسلم لیگ ن کے ایم ایل اے اور وزیر جیل خانہ جات حکومت آزاد جموں و کشمیر ، پی ٹی آ ئی سے سابق وزیر عشر و ذکواۃحافظ حامد رضااور سیکرٹری نشرواشاعت عارف شیخ بھی موجود تھے۔سید صلاح الدین نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف ستر سالوں سے جاری تحریک آزادی کشمیر جاری ہے اور کشمیریوں نے ایک لمحے کے لیے بھی بھارتی جابرانہ قبضے اور تسلط کو قبول نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اب تک 6ہزارگمنا م قبریں دریافت ہو چکی ہیں ،جبکہ اربوں روپوں کی جا ئید ادوں اور سینکڑوں گھروں کو جلایا جا چکا ہے،اور کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچلنے کے لیے ہر ہتھکنڈاآزمانے کے باوجود کشمیرکی تحریک آزادی کو کچل نہیں سکی۔انہوں نے کہا اب تک سوا پانچ لاکھ کشمیری آزادی کشمیر کی جنگ میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کشمیر کی تحریک میں نوجوانوں کی شہادتوں کی وجہ سے جدوجہد آزادی میں نیا جذبہ بیدار ہوا ہے ،اور یہ بات نوشتہ دیوار پر لکھی جاچکی ہے کہ مسئلہ کشمیر بزور شمشیر حل ہوگا ۔انہوں نے کہ کشمیریوں کی آرزوءں اور امیدوں کا مرکز پاکستان ہے اور کشمیر میں

ہر شہید کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا جاتا ہے ،کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ ایمان اور دین سے وابستہ ہے ۔اور جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہم اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔اس سے پہلے وزیر جیل خا نہ جات حکومت آزاد جموں کشمیر چوہدری اسحاق نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں قاضی حسین احمد کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔کشمیر کی جنگ آزادی کی تحریک نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے جن کو ان کی مائیں بھارت کیخلاف جہاد میں خود بھیجتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کشمیر کی تحریک کو ناکام کرنے کے لیے مودی سرکار مسلم ہندو فسادات کرواکے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرے گی لیکن ہندو بنیا اپنی تمام کوششوں میں ناکام ہوگا۔جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماء سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر حافظ حامد رضا نے کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی کا سب سے بڑا مرکز مقبوضہ کشمیر ہے ۔بھارتی افوج ہزاروں کشمیریوں کو درندوں

کی طرح کچل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے عوام کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہیں جبکہ نامسائد حالات کے باوجود تحریک آزادی کشمیر جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ ڈاکٹر شکیل ٹھاکر نے کہا کہ پاکستان عوام اپنے کشمیر ی بھائیوں کی اخلاقی،سیاسی،سفارتی اور سماجی مدد جاری رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…