تہران (این این آئی)ایران میں اپوزیشن کی ویب سائٹس کے مطابق ایرانی قومی سلامتی کی سپریم کونسل میں سائبر اور میزائل آپریشنز کے شعبے کے ایک اہم مشیر تورج اسماعیلی نے فرار ہو کر ترکی میں ایک مغربی قونصل خانے میں پناہ لے لی ہے۔ تورج کے قبضے میں سیکڑوں اہم خفیہ دستاویزات موجود ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کے ایک مقرب ذریعے نے بتایاکہ تورج اتوار 13 جنوری کو فرار ہوا۔ تورج استنبول میں ایک ہوٹل میں روپوش تھا۔ ایرانی انٹیلی جنس نے ترکی کی انٹیلجنس ایجنسی (ایم آئی ٹی) کے تعاون سے ہوٹل پر چھاپا مارا تا کہ تورج کو گرفتار کیا جا سکے۔ تاہم وہ پہلے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ تورج نے استنبول میں ایک مغربی ملک کے قونصل خانے میں پناہ لی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس کی تورج کو پکڑنے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں جب کہ اس کے پاس ایرانی میزائل پروگرام اور سائبر آپریشنز سے متعلق سیکٹروں دستاویزات ہیں۔ویب سائٹ نے بتایا کہ اپریل 2018 سے ایرانی قومی سلامتی کے تین سینئر معاونین گرفتار ہیں۔ علی رضا زرافیان، ایڈمرل عیسی گل فردی اور غفور در غازی پر جاسوسی کے الزامات ہیں۔ادھر ایرانی اپوزیشن کی فارسی زبان کی ویب سائٹ نے بتایا کہ ڈاکٹر تورج اسماعیلی کو ایرانی نظام کے شہری دفاع کے امور میں ایک مرکزی منصوبہ ساز اور تجزیہ کار شمار کیا جاتا ہے۔ وہ ایرانی قومی سلامتی کی سپریم کونسل میں سائبر امور کے مشیر کے طور پر کام کر رہا ہے۔یاد رہے کہ اس خبر کا ذکر ایران میں کسی مقامی میڈیا پر نہیں آیا۔ کسی حکومتی ذریعے نے بھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ صرف اپوزیشن کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر بعض سرگرم حلقوں نے اس کو نشر کیا ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کی سپریم کونسل میں سائبر اور میزائل آپریشنز کے شعبے کااعلیٰ سکیورٹی عہدے دار سینکڑوں دستاویزات سمیت فرار ،مغربی ملک کے قونصل خانے میں پناہ لے لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے اہم خبر
-
اسرائیل جانیوالی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا، تصویر بھی جاری
-
خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا
-
بلاسود قرضہ اسکیم، کاروباری افراد کو 5 کروڑ روپے تک قرض
-
امریکا: سزائے موت کی قیدی خاتون دو بار زہر کا انجیکشن لگائے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
-
انوشکا شرما کے ایک آرڈر نے قرض میں ڈوبے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی
-
’ایک صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنی فیملی کیلئے 8 کروڑ روپے کے جوتے بنوائے‘
-
حکومت نے قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا
-
طلباء میں الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان، مفت ہیلمٹ بھی فراہم کیا جائے گا
-
صارفین کے لیے اہم خبر، نئے بجلی کنکشن پر بڑی رکاوٹ سامنے آگئی
-
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، 3 لاکھ خاندانوں کیلئے قرضوں کا بڑا اعلان
-
ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، پنجاب میں شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا آغاز



















































