دمشق (این این آئی )شام میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی فوج نے ایک نیا فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایرانی مراکز کو غیرمعمولی نقصان پہنچائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔قبل ازیں اسد رجیم کے قریبی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ فضائی دفاع نے اسرائیل کی طرف سے داغے گئے 7 بم مار گرائے ،عرب ٹی وی کے مطابق اتواراورپیر کی درمیانی شب اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں گھس کر ایران کی فیلق القدس کے مراکز کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب شامی رجیم نے اسرائیلی تنصیبات
کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے ساتھ دمشق اوردیگر مقامات پر اسرائیلی بمباری کے نتائج پر سخت تنبیہ کی ہے۔شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائی محکمہ دفاع نے اسرائیلی طیاروں کی طرف سے داغے گئے متعدد میزائل فضاء ہی میں تباہ کردیئے گئے۔فضائی دفاع نے اسرائیل کے متعدد جنگی طیاروں کو جنوبی شام میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے سے روک دیا۔قبل ازیں اسد رجیم کے قریبی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ فضائی دفاع نے اسرائیل کی طرف سے داغے گئے 7 بم مار گرائے ۔