طرابلس(این این آئی)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس ہوائی اڈے کے قریب قصر بن غشیر کے مقام پر طرابلس پروٹیکشن فورس، النواصی گروپ، ابو سلیم اور حکومت کے وفادار تاجوراء گروپوں کے درمیان تصادم ہواجس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔
اس موقع پرالکانیات بریگیڈ 7 نے بھاری اور درمیانے دجے کے ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔ لڑائی کی وجہ بریگیڈ 7 کا سیکیورٹی انتظامات میں شامل ہونابتایا جا رہا ہے کیونکہ طرابلس پروٹیکشن فورس کو بریگیڈ 7 کے سیکیورٹی انتظامات قابل قبول نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ایک بیان میں لیبیا کی وزارت صحت نے بتایاکہ دارالحکومت طرابلس میں ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے، دارالحکومت طرابلس میں چار ماہ قبل مسلح گروپوں کے درمیان طے پانیوالی جنگ بندی کے بعد گذشتہ روز اچانک لڑائی بھڑک اٹھی۔ تازہ لڑائی کے نتیجے میں دارالحکومت میں بسنے والے شہریوں میں سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔جنوبی دارالحکومت کے طرابلس ہوائی اڈے کے قریب قصر بن غشیر کے مقام پر طرابلس پروٹیکشن فورس، النواصی گروپ، ابو سلیم اور حکومت کے وفادار تاجوراء گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس موقع پرالکانیات بریگیڈ 7 نے بھاری اور درمیانے دجے کے ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔طرابلس کے ایک مقامی ذریعے نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ دارالحکومت میں لڑائی گزشتہ روز وقفے وقفے سے شروع ہوئی، جو بعد میں زیادہ شدت اختیار کرگئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ لڑائی کی وجہ بریگیڈ 7 کا سیکیورٹی انتظامات میں شامل ہونابتایا جا رہا ہے کیونکہ طرابلس پروٹیکشن فورس کو بریگیڈ 7 کے سیکیورٹی انتظامات قابل قبول نہیں۔