جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

جاپانی پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین قرار،پاکستان کی رینکنگ میں مزید بہتر ہوگئی، اب کس نمبرپر آگیا؟ تفصیلات جاری

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جاپانی پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین قراردیدیا گیا جبکہ پاکستان کی رینکنگ میں 2 درجے بہتری ہوئی ہے ۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے ہر برس کی طرح 2019 کے لیے بھی فہرست جاری کی ہے جس میں پاسپورٹس کی طاقت کا معیار بغیر ویزا، ای ویزا یا ویزا آن ارائیول کو قرار دیا گیا ہے۔فہرست کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی درجہ بندی میں پاکستان کے پاسپورٹ کی پوزیشن میں 2 درجے بہتری آئی ہے

اور وہ 104 نمبر سے 102 نمبر پر آگیا ہے تاہم پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو صرف 33 ممالک میں ویزے کے بغیر یا وہاں پہنچنے پر ویزا حاصل کرنے کی اجازت ہونے کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا پانچواں کمزور ترین پاسپورٹ ہے اور گزشتہ برس کی طرح اب بھی صرف صومالیہ، شام، افغانستان اور عراق کے پاسپورٹ سے بہتر ہے۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی یہ درجہ بندی انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ڈیٹا پر مبنی ہے، یہ دنیا کی سفری معمولات کا سب سے بڑا ڈیٹا بیس ہے جس میں ہینلے اور پارٹنرز ریسرچ ڈویلپمنٹ کی حالیہ جاری تحقیق کی وجہ سے اضافہ ہوا۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق ایک بار پھر جاپان کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین قرار پایا ہے جس کے شہری 190 ممالک میں ویزے کے بغیر یا وہاں پہنچنے پر ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔سنگاپور بھی گزشتہ برس کی طرح دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی کوریا ایک درجہ بہترین کے بعد تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جنوبی کوریا کے شہری دنیا کے 189 ممالک میں ویزے کے بغیر یا وہاں پہنچنے پر ویزا حاصل کرلیتے ہیں۔جرمنی اور فرانس مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جس کے شہریوں کو 188 مقامات پر ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت موجود ہے ۔ایشیا کے طاقتور پاسپورٹ میں چین رینکنگ میں 5 درجات کی بہتری کے بعد 2018 کے مقابلے میں 74ویں نمبر سے 69ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔علاوہ ازیں کمبوڈیا 84ویں، لاؤس 86ویں اور میانمار 90 نمبر پر موجود ہیں، ان کی رینکنگ میں بھی 4 درجے بہتری آئی ہے۔بھارتی پاسپورٹ اس فہرست میں افریقی ممالک کے درمیان 79ویں نمبر پر ہے۔متحدہ عرب امارات رینکنگ میں بہتری کے ساتھ 22ویں نمبر پر ہے، جبکہ 2018 میں یہ 27 ویں نمبر پر تھا۔افغانستان اور عراق صرف 30 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول اسکور کی وجہ سے مشترکہ طور پر آخری نمبر پر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…