واشنگٹن(آئی این پی)امریکی سینیٹر لنزی گراہم نے کہا ہے کہ افغان جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کو آزاد تجارت کے معاہدے کی ترغیب دی جائے کہ وہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ان پر دباؤ ڈالے،واشنگٹن اپنی توجہ دہشتگردی کے انسداد اور داعش پر مرکوز کرے۔جمعہ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹر لنزی گراہم نے کہا ہے کہ افغان جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کو آزاد تجارت کے معاہدے کی ترغیب دی جائے کہ وہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ان پر دباؤ ڈالے۔جنوبی کیرولائنا
کے سینیٹر لنزی گراہم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں امریکا کی مدد کرتا ہے تو واشنگٹن کو اپنی توجہ دہشتگردی کے انسداد اور داعش پر مرکوز کرنی چاہیے۔حال ہی میں افغانستان کا دورہ کرنیوالے امریکی سینیٹر نے کہاکہ افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔اگر پاکستان مدد کرتا ہے تو افغانستان میں جنگ کے خاتمے کیلئے طالبان کو اپنے سامنے مذاکرات کی میز پر بیٹھا ہوا دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے بعد وہاں امریکا توجہ کا مرکز دہشتگردی اور داعش کا قلع قمع ہو گا۔