جمعرات‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2025 

افغانستان کا 50 فیصد حصہ طالبان کے کنٹرول میں ،ایران نے افغان طالبان کے دورہ تہران اور دوطرفہ مذاکرات کی تصدیق کردی،دھماکہ خیز پیش رفت

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی) اسلامی جمہوریہ ایران نے افغان طالبان کے وفد کے دورہ ایران کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان وفد کے اراکین نے نائب ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کیساتھ ملاقات کے دوران تفصیلی بات چیت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے پیر کے روز تہران میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے موقع پر بتایا کہ افغان طالبان کے ایک وفد نے گزشتہ روز تہران کا دورہ کیا

اور وزیرخارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد سے تفصیلی مذاکرات کئے۔ترجمان نے کہا کہ اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی کے دورہ افغانستان کے بعد افغان طالبان کا ایک وفد گزشتہ روز تہران آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کا 50 فیصد حصہ طالبان کے کنٹرول میں ہے جبکہ وہاں بدامنی اور عدم استحکام کے پیش نظر طالبان ایران سے مذاکرات کے خواہاں تھے جبکہ یہ مذاکرات افغان حکومت کی پیشگی اطلاع سے طے پائے۔ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایران اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اصل مقصد افغان فریقین کے درمیان امن مذاکرات کی پیشرفت کیلئے مدد فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے افغانستان میں قیام امن و استحکام میں بہتری آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے، دونوں ممالک ثقافتی اور تاریخی مشترکات بھی رکھتے ہیں اسی لئی ایران نے افغان حکومت کے ساتھ حالیہ مذاکرات کے بعد امن عمل میں بھی تعمیری کردار ادا کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تا کہ ہم بھی افغانستان میں قیام استحکام سے متعلق اپنے حصہ کا کردار ادا کرسکیں۔  اسلامی جمہوریہ ایران نے افغان طالبان کے وفد کے دورہ ایران کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان وفد کے اراکین نے نائب ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کیساتھ ملاقات کے دوران تفصیلی بات چیت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…