جمعرات‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2025 

کیا خواتین بازار میں کسی کے سلام کا جواب باآواز بلند دے سکتی ہیں؟کیا عورتوں پر آوازکاپردہ بھی لازم ہے؟معروف سعودی عالم دین نے واضح کردیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک) مشیر ایوان شاہی اور سربر آوردہ علماء بورڈ کے رکن شیخ عبداللہ المنیع نے بتایا ہے کہ عورت کی آواز کا پردہ نہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک پروگرام میں ام محمد نامی ایک خاتون نے رابطہ کرکے دریافت کیا تھا کہ وہ بازار میں کسی کے سلام کا جواب بآواز بلند دے سکتی ہے یا نہیں۔ ام محمد نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ایک معمر خاتون ہے۔ کبھی اسے اسپتال جانا ہوتا ہے تو کبھی اسی طرح کے کسی پبلک مقام جانے کی ضرورت بھی پیش آتی ہے۔ وہاں مرد حضرات موجود ہوتے ہیں۔

کیا وہاں میں کسی کو بآواز بلند سلام کرسکتی ہوں اور کسی کے سلام کا جواب دے سکتی ہوں یا نہیں۔ بعض لوگ اسے ناپسند کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عورت کی آواز کا بھی پردہ ہے لہذا وہ بآواز بلند سلام کرنے یا اسکا جواب دینے کی مجاز نہیں۔ شیخ المنیع نے اسکے جواب میں بتایا کہ سلام میں فتنے کا کوئی خوف نہیں۔عورت کی آواز کا پردہ نہیں۔ عورت اونچی آواز میں ذکر کرسکتی ہے۔عورتیں مردوں کو اور مرد عورتوں کو سلام بھی کرسکتے ہیں۔ عورتیں ان کا جواب بھی دے سکتی ہیں۔ جو لوگ اسے ناجائز سمجھتے ہیں اور سلام کرنے اور اسکا جواب دینے پر نکیر کرتے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…