برلن( آن لائن )جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے مسلسل 8 سال سے دنیا کی طاقت ور ترین خاتون کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ امریکی بزنس جریدے’فوربز’ نے سال 2018 کی 100 طاقت ور خواتین کی ایک فہرست شائع کی ہے۔ اس فہرست میں ان خواتین کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل اس فہرست میں پہلے نمبر پرہیں
اور انہوں نے مسلسل 8 سال سے طاقت ور ترین خاتون ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔دوسرے نمبر پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مے ہیں جو دو سال سے برطانیہ کی وزیراعظم ہیں۔ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے مشکل فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہی ہیں۔با اثر خواتین میں ایتھوپیا کی ساھلی زویدی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ بھی سر فہرست ہیں۔