جمعرات‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی فوج کا شام سے انخلا، ترک دھمکیوں کے باوجودشامی فوج منج میں داخل،ترکی اور شام میں ٹھن گئی،صورتحال انتہائی تشویشناک

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(نیوزڈیسک) شام میں حکومت کی حامی فوجیں ملک کے شمال میں واقع اہم شہر منبج میں چھ سال بعد پہلی بار داخل ہوگئیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ شہر کرد جنگجووں کے کنٹرول میں رہا ہے مگر امریکہ کے شام سے انخلا کے بعد امریکہ حامی کرد فورسز کو خوف تھا کہ ہمسایہ ملک ترکی ان کے خلاف کارروائی نہ شروع کر دے۔

اطلاعات کے مطابق شامی فوجوں نے کردوں کی درخواست پر اس شہر پر قبضہ کیا ہے۔  ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر اردوغان کا شام میں اصل ہدف کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) ملیشیا ہے، جسے امریکہ نے شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف لڑائی کے لیے تربیت دی تھی۔گذشتہ ہفتے امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ شام سے تقریباً 2000 فوجی واپس لے کر جا رہا ہے۔اب ترکی دولتِ اسلامیہ کے بہانے کردوں کو نشانہ بنائے گا، یہ شک کردش فورسز کو شامی حکومت سے بظاہر تعاون کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔واضح رہے کہ ترکی اپنی سرحد میں کرد جنگجو تنظیم وائی پی جی ملیشیا کے داخلے کا شدید مخالف ہے۔ ترکی کو اس بات کا خوف ہے کہ یہ تنظیم ترکی میں علیحدگی پسند کرد اقلیت کو مضبوط کرے گی۔ترکی کا کہنا تھا کہ وہ شام سے دولتِ اسلامیہ کی شکست کے بعد اس کی باقی ماندہ طاقت کو ختم کر سکتا ہے، تاہم ماہرین نے ترکی کے اس دعوے پر شک کا اظہار کیا ۔ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاویش اوغلو نے کہا کہ ان کا ملک جلد سے جلد دریائے فرات کا مشرقی حصہ عبور کر کے شام کے شمال تک پہنچنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ شام میں حکومت کی حامی فوجیں ملک کے شمال میں واقع اہم شہر منبج میں چھ سال بعد پہلی بار داخل ہوگئیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ شہر کرد جنگجووں کے کنٹرول میں رہا ہے مگر امریکہ کے شام سے انخلا کے بعد امریکہ حامی کرد فورسز کو خوف تھا کہ ہمسایہ ملک ترکی ان کے خلاف کارروائی نہ شروع کر دے۔

موضوعات:



کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…