جمعہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2025 

چین کے سابق انٹیلی جنس چیف کو رشوت کے الزام میں عمر قید کی سزا

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین میں ایک عدالت نے سابق انٹیلی جنس چیف ما جیان کو رشوت سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ما جیان کے خلاف 2015 میں تفتیش کا آغاز ہوا تھا اور ایک سال بعد انھیں کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

شمالی مشرقی صوبہ لیاوننگ کی عدالت کا کہنا تھاکہ انھوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے اور وہ سزا کے خلاف اپیل نہیں کریں گے۔چین میں صدر شی جن پنگ کی جانب سے کرپشن کے خلاف جاری مہم میں کئی اعلیٰ عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جا چکا ہے۔ما جیان کا سٹیٹ سکیورٹی کی وزارت میں نائب وزیر تھے، یہ وزارت غیرملکی اور کاؤنٹر انٹیلی جنس آپریشن کی نگرانی کرتی ہے۔ان کا کیس چین میں مطلوب جلاوطن پراپرٹی ٹائیکون گؤ وینگئی سے منسلک ہے، جنھوں نے کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں پر کرپشن کے الزامات شائع کیے تھے۔ڈالیان انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ما جیان نے اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے نیویارک میں مقیم گؤ وینگئی کو کاروباری فائدہ پہنچانے میں مدد کی۔بیان کے مطابق انھوں نے دس کروڑ یوان (ایک کروڑ 45 لاکھ امریکی ڈالر) بطور رشوت لیے اور اندرونی معلومات کی بنیاد پر تجارتی حصص میں فائدہ پہنچایا۔مدعا علیہ ما جیان کی رشوت کی رقم بہت بڑی تھی اور قومی اور عوامی مفادات کا بالخصوص بھاری نقصان ہوا، عوامی ملازمین کی دیانتداری کے شدید برخلاف ہے۔اس حوالے سے ما جیان اور گؤ وینگئی کا مؤقف حاصل نہیں ہو سکا۔چین کی حکومت کا کہنا تھاکہ صدر شی جن پنگ نے 2012 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد شروع کی گئی کرپشن مخالف مہم کے دوران دس لاکھ سے زائد اہلکاروں کو سزا دی جا چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…