آندھرا پردیش (نیوز ڈیسک) بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ماں کا درجہ دی جانے والی گائے بھی درندگی سے محفوظ نہ رہی، انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے مشرقی ضلع گوداواری کے گاؤں گوکیوادا میں نامعلوم شخص نے ایک تین ماہ کی حاملہ گائے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، کسان نے بتایا کہ اس کی
گائے اتوار کو گم ہو گئی تھی جو کہ کھیتوں کے قریب ایک درخت سے بندھی ہوئی ملی اور وہاں سے خون بھی برآمد ہوا، بعد میں ویٹرنری ڈاکٹر نے اس بات کی تصدیق کی کہ گائے سے زیادتی کی گئی ہے، کسان نے نامعلوم شخص کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرا دی ہے اور اس شخص کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔