نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے کپواڑہ کے سرحدی علاقہ میں پاک فوج کی فائرنگ سے دو فوجی افسران کی ہلاکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی کہ بھارت ہر گز خاموش نہیں بیٹھے گا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نرملا نے کہا کہ بھارت کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو
برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے نوجوانوں کی ہلاکتوں پر خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے ہمسایوں کے تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے تاہم سرحدی اشتعال انگیزی اور تعلقات کی راہ میں آڑے آ رہی ہے انہوں نے کہا کہ تشدد اور امن عم دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتا انہوں نے کہا کہ امن کے لئے دونوں ممالک کو مثبت اقدامات کرنا ہوں گے ۔