پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

انٹرنیٹ پر دوستی اور محبت کے نام پر ہونے والے فراڈ عروج پر،انتباہ جاری، 382شکایات موصول، ہزاروں لوگ انٹر نیٹ دوستی میں لٹ گئے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(آئی این پی) دوستی کے نام پر ہزاروں لوگ لٹ گئے۔ بیلجیئم حکومت نے لوگوں کو خبردار کرنے کیلئے مہم شروع کردی۔گزشتہ روز بیلجیئم میں متعلقہ حکومتی اداروں کی جانب سے ایک کمپین شروع کی گئی ہے جس میں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر دوستی اور محبت کے نام پر ہونے والے فراڈ سے بچیں اور اپنے بٹوے کو دبا کر رکھیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیئم میں کنزیومر افیئرز کے منسٹر کرس پیٹرز کے مطابق اس محبت بھرے فراڈ کے بارے میں اب تک 382 شکایات موصول ہو چکی ہیں لیکن حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ایک اندازے کے مطابق لٹنے والوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب ہو سکتی ہے۔ جن سے محبت کے فراڈئیے 4 ملین یورو سے زیادہ اینٹھ کر غائب ہوگئے۔اس کمپین کے ذریعے بیلجیئم کے شہریوں کو خبردار کرنے کے ساتھ ساتھ فراڈیوں کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیاہے۔جس کے مطابق انٹرنیٹ پر معصومانہ انداز سے دوستی کرکے اسے محبت کے آخری درجے تک پہنچا یا جاتا ہے ۔ اسی دوران شکار کی حیثیت کا اندازہ لگانے کے بعد اس سے رقم بھیجنے کا تقاضا کیا جاتا ہے ۔ اس کیلئے کپڑے خریدنے، بیٹی کے آپریشن، بیلجیئم میں اپنے محبوب سے ملاقات کیلئے کرایہ بھیجنے اور تھوڑی سی رقم کے عوض اپنے اثاثے بچانے جیسے بہانے تراشے جاتے ہیں۔ایک مقامی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے اب تک جو کیس سامنے آیاہے، اس میں ایک شخص نے ایک لاکھ یورو ٹرانسفر کیے جس میں 20 ہزار یورو کا قرض بھی شامل ہے۔اس کمپین میں لوگوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ انٹرنیٹ کی ہر محبت یا دوستی پر اعتماد نہ کریں اور اپنا بٹوہ دبا کر رکھیں۔  حکومتی اداروں کی جانب سے ایک کمپین شروع کی گئی ہے جس میں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر دوستی اور محبت کے نام پر ہونے والے فراڈ سے بچیں اور اپنے بٹوے کو دبا کر رکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…