مردان (نیوز ڈیسک) کاٹلنگ کے سرکاری سکول میں پی ٹی آئی اے کے ترانے بجنے لگے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سکول کی انتظامیہ ایم این اے، ایم پی اے کو خوش کرنے کے لیے ہر حد عبور کرگئی، پاکستان کے قومی ترانے کے بجائے پی ٹی آئی کا ترانہ پڑھا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم پی اے ملک شوکت پی ٹی آئی کے ترانے پر خوش ہوتے رہے، واضح رہے کہ کاٹلنگ پرائمری سکول کھوئی برمول میں طالب علم نے حکمران جماعت کا سیاسی ترانہ مائیک پر گایا ،
تقریب میں منتخب ایم پی اے شوکت علی بھی موجود تھے۔ بدھ کو کاٹلنگ کے پرائمری سکول کھوئی برمول میں حکمران جماعت کا سیاسی ترانہ پڑھا دیا گیا، سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بچے نے سیاسی ترانہ پڑھا، بچے نے تقریب میں ’’روک سکو تو روک لو‘‘ ترانہ مائیک پر گایا، تقریب میں منتخب ایم پی اے شوکت علی بھی موجود تھے۔ ایم پی اے شوکت علی نے کہا کہ پارٹی ترانے کو تقریب میں پڑھے جانے کا علم نہیں تھا، پارٹی ترانہ پڑھنے والے بچے کو میں نے بیچ میں ہی روک دیا تھا۔