سکھر(آئی این پی)متحدہ مجلس عمل کے صدر و قائد جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی حکومت کی سو دن کی کارکردگی کو تاریخ کی بد ترین کارکردگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر یوم سیاہ منانا چاہیے ‘دھاندلیوں کے زریعے اقتدار حاصل کر کے ملک میں یہ پروپیگنڈو کیا گیا کہ عوام نے مذہبی جماعتوں کو مسترد کر دیا ہے کراچی ، لاہور اور سکھر میں ہونے والے ایم ایم اے کے ملین مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت نے مذہبی قوتوں کے خلاف ہونے والی
اس منفی پروپگینڈہ کو غلط ثابت کر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی سندھ کے رہنما مفتی سعود افضل ہالیجوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا وفد میں قاری محمو د الرشید ، عبدالحق مہر ، قاری امیر فیصل و دیگر موجود تھے ۔ ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری عبدالحق مہر کے جاری کردہ بیان میں مولانا فضل الرحمن کا مزید کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمن نے سندھ کے کارکنان کو ختم نبوت ملین مارچ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کارکنان کو سندھ میں تنظیمی کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ فتح جلد ہمارے قدم چومے گی مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ دھاندلیوں کے زریعے اقتدار حاصل کر کے ملک میں یہ پروپیگنڈو کیا گیا کہ عوام نے مذہبی جماعتوں کو مسترد کر دیا ہے کراچی ، لاہور اور سکھر میں ہونے والے ایم ایم اے کے ملین مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت نے مذہبی قوتوں کے خلاف ہونے والی اس منفی پروپگینڈہ کو غلط ثابت کر دیا ہے اور دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ملک کا مستقبل اسلام اور مذہبی قوتوں کے ساتھ وابسطہ ہے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے اسلامی تشخص ، ختم نبوت و ناموس رسالت کے قانونی اور دینی مدارس کو ختم نہیں کر سکتی ہے ، مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ موجودہ پی ٹی آء کی حکومت عالمی ایجنڈے کے تحت جعلی مینڈنٹ دیکر برسر اقتدار لایا گیا
حکومت اس اپنے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے مگر ہم اسکا راستہ روکینگے،انہوں نے کہا کہ ’’نام سکھوں کا لیا جا رہا ہے جبکہ احمدیوں کو قادیان تک کا راستہ دینا مقصود ہے، انہوں نے کہا کہ نیازی نے اپنی تاریخ دہراتے ہوئے کشمیری عوام کی قربانیوں کو بھی پس و پشت ڈال کر انڈیا سے دوستی کر رہے ہیں اور ایہ بھی عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے مگر یو ٹرن خان کو یہ یو ٹرن انتہائی خطرناک ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم پر تنقید کے نشتر چلانے والے کنٹینر کے ماما اور چاچا بننے والے آج کیوں اس پر مہر بلب ہیں انہوں نے کہ عوام تیار رہیے وہ جلد حکومت کے خلاف بڑا اعلان کرنے والے ہیں۔