جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

داعش جنوبی پنجاب میں مضبوط گڑھ قائم کررہی ہے ،رحمان ملک

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ملک میں جاری دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی ‘را’ کو ملو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کراچی بھی ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔رحمان ملک کا ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کاکہنا تھا کہ ‘را’ پاکستان کے قیام سے ہی اس کے خلاف سازشوں میں مصروف رہی ہے، جو بلوچستان میں بھی حالات کو خراب کررہی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ‘را’ کے خلاف شواہد کو منظرعام پر لاکر اس معاملے کو ناصرف ہندوستانی حکام بلکہ اقوام متحدہ میں بھی اس معاملے کو اٹھائے اور ان شواہد سے متعلق پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لے۔را’ کے کسی خاص سیاسی جماعت سے تعلق ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ اس بارے میں اس وقت تک کچھ نہیں کہہ سکتے جب تک تفتیش جاری ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ بہت سی جماعتیں ملک موجود ہیں، لہٰذا بغیر تفتیش کیے کسی ایک کا نام لینا درست نہیں ہے۔انہوں نے ہندوستان پر ناراض بلوچ رہنماوں کو پاکستان کے خلاف اکسانے کا بھی الزام عائد کیا۔پی پی رہنما نے ناراض بلوچ رہنماوں حیربیار مری، براہمداغ بگٹی سے اپیل کی کہ وہ پاکستان واپس آکر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔داعش کی موجودگی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ داعش اور جنداللہ کے بارے میں ایک تفصیلی بریفنگ دے۔رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ وہ داعش کی موجودگی کے بارے میں پہلے بھی بتا چکے ہیں اور ان کی اطلاعات کے مطابق داعش جنوبی پنجاب میں مضبوط گڑھ قائم کررہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی بس حملے میں داعش کے پمفلٹ ملنے سے الجھن پیدا ہوئی ہے اور ہوسکتا ہے اس کا مقصد اس کے ذمہ داروں سے توجہ ہٹانا ہو۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ اگر داعش ملک میں موجود نہیں ہے تو حکومت کو چاہیے کہ وہ بتائے کہ یہ پمفلٹ کہاں سے پرنٹ کیے جاتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…