منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جس نے کشمیر نہیں دیکھا اس نے کچھ نہیں دیکھا،سلمان خان

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جو عدالت کی طرف سے ہٹ اینڈ رن کیس پر سزا پانے اور سزا کے معطل تک ان ک یحمایت میں لمحہ بالمحہ ساتھ رہے۔ سلمان خان نے ہائی کورٹ سے کی معطلی کے بعد گزشتہ روز پہلی مرتبہ ایک تقریب مھیں شرکت کی اور ایک بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرستاروں کے قرض دار ہوگئے ہیں جنہوں نے انتہائی محبت کے ساتھ ان کا لمحہ با لمحہ ساتھ دیا اور انہیں کی دعاﺅں سے وہ سزا سے بچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے چاہنے والوں کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ سلمان نے اپنی نئی فلم بجرنگی بھائی جان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فلمی کرداروںکو اپنے پر اس وقت طاری رکھتے ہیں جب تک فلم کی عکسبندی ختم نہیں ہو جاتی ۔ فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان جو سلمان کے ساتھ موجود تھے نے کہا کہ مذکورہ فلم برصغیر کی سیاست کے پس منظر پر بنائی جا رہی ہے اور اس میں کشمیر کا منفی تاثر اجاگر کرنے کی ہر گز کوشش نہیں کی جا رہی ۔ ایک سوال کے جواب میں سلمان نے کہا کہ سیاست دان کے نزدیک سیاست سماجی خدمت کا نام ہے اور ایک اچھے سیاستدان سے اچھا کوئی انسان نہیں ہوسکتا اور برے سیاستدان سے برا کوئی دوسرا نہیںہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سماجی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اگر میں کسی کی زندگی بہتر بنا سکتا ہوں تو اس کیلئے آخری حد تک جاتا ہوں۔ سلمان خان نے کہا کہ جس نے کشمیر نہیں دیکھا اس نے کچھ نہیں دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ کیلئے وہ شمالی کشمیر کے علاقوں پہلگام اور سونامرگ میں 4روز رہے اور ان کا کشمیر کا یہ دوسرام سفر تھا۔ کشمیر کے مقابلے میں سوئٹزر لینڈ کا حسن بھی کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کا کہ میرے نانا کا تعلق جموں سے تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…