منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

فضل الرحمن ،مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ میں کیوں شریک نہ ہوئے؟دونوں کا آپس میں کیا تعلق تھا؟مولانا سمیع الحق کے بھتیجے نے اندر کی باتیں بتا دیں ،اہم انکشافات

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا سمیع الحق کے بھتجیے مولانا سلمان الحق حقانی نے  کہا ہے کہ میڈیا میں مولانا سمیع الحق کی انتہائی اندوہناک شہادت اورمولانا فضل الرحمن کے جنازے میں شرکت نہ کرنے پر بے بنیاد اور جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ،چینلز پر کہا گیا کہ مولانا سمیع الحق کے بیٹوں نے مولانا فضل الرحمن کو جنازے میں شرکت سے روک دیا تھا۔

ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ لیکن یہ بات درست ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمن جنازے میں آنا بھی چاہتے تو ہم انہیں روک دیتے کیونکہ ہم نے ایک عظیم ہستی سے تو ہاتھ دھو لیا ہے تو پھر دوسری عظیم ہستی سے ہم ہاتھ کیوں دھوئیں۔ اگر وہ آنا چاہتے بھی تو ہم انہیں بالکل نہ آنے دیتے۔ مولانا فضل الرحمن نہ صرف ملک و قوم بلکہ جامعہ حقانیہ ، ہمارے خاندان اور حقانی برادری کا قابل فخر سرمایہ ہیں ،ہم ان کو بالکل بھی ضائع نہیں ہونے دیں گے، ان سے ناراضگی والی کوئی بات نہ ہمارے خاندان ،نہ جامعہ حقانیہ اور نہ ہی کسی اور کے ساتھ ہے، ہم بھی نہیں چاہیں گے کہ ایک رسم و رواج کی وجہ سے اہل اسلام کی کسی عظیم شخصیت کو کسی قسم کا نقصان ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد کا نکاح مولانا مفتی محمودنے پڑھایا تھا اور ہمارے خاندان کے ساتھ ان کا اتنا گہرا اور قریبی تعلق تھا کہ وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے بھی انہوں نے شادی کے موقع پر رات بھی دریا کے کنارے ہمارے گھر والوں کے ساتھ گزاری تھی ،مولانا فضل الرحمن کا ہمارے خاندان ،جامعہ حقانیہ اور ہمارے بڑوں پر اتنا حق ہے جتنا ہم چھوٹوں کا بھی نہیں ہے،اگر یہ بات کہی جاتی کہ مولانا فضل الرحمن نے راشد الحق ،حامد الحق یا سلمان الحق کو منع کر دیا ہے کہ وہ مولانا سمیع الحق کا جنازہ نہ پڑھائیں میں پڑھائوں گا تو یہ بات درست ہو سکتی تھی کیونکہ انہیں یہ حق حاصل ہے کہ وہ مولانا سمیع الحق کے بیٹوں اور جامعہ حقانیہ کو کوئی بھی بات حکماً کہہ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات مولانا فضل الرحمن جامعہ حقانیہ آئے اور ہم نے ہی انہیں کہا تھا کہ وہ ایسے وقت  تشریف لائیں جب کوئی انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اور کوئی انہیں تنگ نہ کر سکے ،مولانا سمیع الحق کی وفات سے جتنا صدمہ ان کو پہنچا ہے اور ان کی موت سے جتنا وہ ٹوٹ گئے ہیں اس سے پہلے میں نے انہیں اتنا ٹوٹا ہو ا کبھی نہیں دیکھا ۔

وہ رات عشا کے بعد ہمارے گھر آئے تو ہمارے گلے لگ کر جس طرح وہ روئے اور اپنے دل کا غم ایسے دکھایا جیسے کوئی بھائی اپنے بھائی کو دکھاتا ہے یا جیسے کوئی چچا اپنے بھتیجوں کو دکھاتا ہے ،اگر ایک آدمی کو اللہ نے عزت دی ہوئی ہے تو ساتھ میں دنیاوی مسائل بھی ہیں ہمیں ان کا خیال رکھنا پڑے گا۔انہوں نے اللہ کا واسطہ دیتے ہوئے کہا کہ میری ٹی وی چینلز اور میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ اس حوالے سے لوگوں میں غلط فہمیاں پھیلانے اور انہیں گمراہ کرنا چھوڑ دیں ،دریں اثنا مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں ،وزیر مملکت داخلہ نے کہا ہے کہ جلد ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…