ریاض(این این آئی)سعودی شہزادہ الولید بن طلال نے کہاہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہوجائیں گے۔ایک انٹرویو میں الولید بن طلال نے بتایا کہ سعودی عرب جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کو عوام کے سامنے لائے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ شہزادہ محمد بن سلمان کو بے گناہ ثابت کردے گی۔شہزادہ الولید بن سلمان نے کہا کہ آپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جمال صرف میرا دوست نہیں تھا، وہ میرے ساتھ کام کررہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی قونصل خانے میں جو کچھ ہوا وہ ہولناک ہے اور مجھے یقین ہے کہ سعودی عرب اس کی تہہ تک جائے گا لیکن آپ تحقیقات مکمل ہونے اور سعودی حکومت کی جانب سے پبلک کیے جانے تک کی مہلت دیں۔انہوں نے کہا کہ شہزاہ محمد بن سلمان سے متعلق میں یقین دلاتا ہوں کہ وہ صحیح ہیں اور یہ کہ سعودی عرب انقلابی طریقے سے سماجی، مالی اور معاشی سطح پر تبدیل ہورہا ہے ۔ولید بن طلال کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر ترقی اور تبدیلی ہورہی ہے۔