منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایان علی کی والدہ کے بینک اکاﺅنٹ میں بڑی رقم کی موجودگی کا انکشاف،ایف بی آر نے شکنجہ کس لیا

datetime 16  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ایان علی کی والدہ کے بینک اکاﺅنٹ میں بڑی رقم کی موجودگی کا انکشاف،ایف بی آر نے شکنجہ کس لیا،فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ونگ نے منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان کی والدہ فرحت سلطانہ کو ان کے بینک اکاو¿نٹ میں موجود ساڑھے 3 کروڑ روپے کے حوالے سے پوچھ گچھ کرنے کے لیے طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر ونگ صرف یہ ہی نہیں جاننا چاہتا کہ فرحت سلطانہ کے اکاو¿نٹ میں یہ رقم کہاں سے آئی بلکہ اس کا مقصد اس بات کا بھی پتہ چلانا ہے کہ انھوں نے ماضی میں انکم ٹیکس ادا کیا ہے یا نہیں۔دوسری جانب ایان کے پلاٹوں کی فائل خریدنے والے اویس احمد اور ممتاز حسین، جنھوں نے پلاٹوں کی فروخت کے لیے مڈل مین کا کردار ادا کیا تھا، طلبی کے باوجود بھی ایف بی آر ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق تفتیش کاروں نے دونوں کو دوبارہ سے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر وہ پھر بھی پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔جب اس سلسلے میں اِن لینڈ ریوینیو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے ایان علی کی والدہ کو طلب کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایف بی آر ٹیم یہ جاننا چاہتی ہے کہ ایان کی والدہ کا ذریعہ آمدنی کیا ہے اور کیا انھوں نے کبھی ٹیکس ادا کیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ہارون ایم ترین کی سربراہی میں ایک ایف بی آر ٹیم ایان کے ٹیکس ریکارڈ اور ان کے ذریعہ آمدنی کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ونگ بھی ایان علی کے سفری اخراجات کی تفصیلات کے حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…