منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سائنس کی دنیا میں نت نئے روبوٹ متعارف

datetime 16  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سائنس کی دنیا میں نت نئے روبوٹ کی متعارف کرائے جارہے ہیں اور اب تو ایک ایسا روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے جو گھر میں آپ کے ساتھ نہ صرف کسی گھر کے فرد کی طرح رہے گا بلکہ دیگر کام کاج میں مدد بھی فراہم کرے گا۔جی بو نامی یہ ایک فٹ سے بھی کم قد کاٹھ رکھنے والا شاہکار صرف ایک مشین نہیں بلکہ گھریلو ساتھی بھی ہے جوآپ سے گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کے کاموں میں مدد بھی کرسکتا ہے اور تو اوریہ آپ کے موڈ کے مطابق ہی آپ کے ساتھ پیش آئے گا۔امریکی سائنسدانوں کی جانب سے تیار کیے گئے اس روبوٹ کی کچھ خاص خصوصیات ہیں جس کے تحت یہ کچن میں کام کے دوران آپ کو مختلف ضروریات اوراہم معاملات سے باخبر رکھتا ہے، اگر آپ کے گھر پر کوئی دعوت ہو تو یہ خود کار انداز میں گروپ فوٹوز بھی بناتا ہے جب کہ اگر آپ تھکے ہارے رات کو دیر سے گھر پہنچیں اور باہر سے کھانا کھانے کا آرڈر دینا چاہیں تو آپ کو کسی اچھے ریسٹورینٹس سے مینو ڈاﺅن لوڈ کر کے آڈر دینے میں بھی مدد کرتا ہے۔یہ جدید روبوٹ روزانہ کی بنیادوں پرپیغام اورای میل پڑھ کر بھی سناتا ہے اس کے علاوہ یہ بچوں کو دلچسپ اور کہانی کے انداز میں پڑھائی میں بھی مدد دیتا ہے۔ ماہرین نے اس روبوٹ کو ٹیکنالوجی کی ایک نئی لہر کا نام دیا ہے جس کی قیمت 599 ڈالر رکھی گئی ہے جب کہ ایک رپورٹ کے متعلق یہ روبوٹ جلد پاکستان میں بھی متعارف کروادیا جائے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…