منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مادھوری ڈکشٹ ‘سری دیوی اور ایشوریا رائے کے رقص نے فلموں میں جان ڈالی

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کسی بھی فلم کی کامیابی میں مضبوط کہانی اورہدایت کاری کے ساتھ اداکاروں کا بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے اور فلم میں ہیروئن کی اداکاری کے ساتھ اس کا ڈانس بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے جبکہ بالی ووڈ کی ہیروئنوں مادھوری ڈکشٹ ‘سری دیوی اور ایشوریا رائے کے رقص کے باعث فلموں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔بھارتی فلم انڈسٹری کی ”ڈانسنگ کوئن“ مادھوری ڈکشٹ کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے رقص سے شہرت پائی۔ بلاک بسٹرآئٹم سونگ”چولی کے پیچھے کیا ہے“ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشٹ کا انڈسٹری میں کوئی ثانی نہیں۔اداکارہ نے کئی گانوں میں شاندار رقص کے جوہر دکھائے ہیں جس میں سپر ہٹ ”ایک دو تین“،”دھک دھک کرنے لگا“اور ”چولی کے پیچھے کیا ہے“ شامل ہیں جب کہ بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئن نے فلم دیواداس کے کئی گانوں پر کلاسیکل رقص کرکے ثابت کردیا کہ وہ ایک بہترین کلاسیکل ڈانسر بھی ہیں۔بالی ووڈ کی سدابہار اداکارہ سری دیوی اپنے کلاسیکل اور جدیدرقص کے باعث مشہور ہیں،جب کہ بالی ووڈ میں کلاسیکل رقص میں جدت لانے کا سہرابھی ان ہی کے سر جاتاہے۔ سری دیوی کو کلاسیکل رقص کے علاوہ مغربی طرز کے ڈانس پربھی خوب مہارت حاصل ہے۔ انہوں نے فلم ”نگینہ“ کے گانے ”میں تیری دشمن“، فلم ”خدا گواہ“ کے گانے ”میں ایسی چیز نہیں“ ،فلم ”لمحے“ کے گانے ”مورنی باگاماں بولے“ میں جو رقص کیا فلم بین اس کو آج تک نہیں بھول پائے۔سابق ملکہ حسن اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ رقص کے فن پر بھی عبور رکھتی ہیں۔بالی ووڈ کی کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبصورت اداکارہ نےفلمی گانوں کے علاوہ آئٹم سونگ میں بھی رقص سے شائقین کو متاثر کیا ۔ بالی ووڈ فلم” ہم دل دے چکے “کے گانے”نمبوڈا“، ”ڈھولی تارو“،” کریزی کیا رے“اور”ڈولا رے “ سمیت فلم ”بنٹی اور ببلی“ کے آئٹم سونگ ”کجرارے کجرارے “ پر رقص کر کے نہ صرف فلم بینوں کو حیران کردیا بلکہ رقص کی دنیا میں بھی ممتازمقام حاصل کیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…