جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سوگ اوراحتجاج پر تعلیمی ادارے بھی بند ہونے چاہئیں،سینیٹر خوش بخت شجاعت

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کی سینیٹر خوش بخت شجاعت نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سوگ اوراحتجاج پر تعلیمی ادارے بھی بند ہونے چاہئیں، 18 ویں ترمیم کے بعد ایوان بالا میں صوبے کے معاملات اٹھانے پرجواب دیا جاتا ہے کہ یہ صوبے کا مسئلہ ہے۔ احتجاج اور دھرنے کی صورت میں تاجر اور ٹررانسپورٹ اعلان کرتے ہیں کہ تمام دکانیں ٹریفک بند رہے گی جبکہ حکومت اعلان کرتی ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے کراچی میں گزشتہ روز کے واقع پر ٹریفک اور دکانیں بند کرنے کا عاعلان کیا گیا لیکن حکومت کی طرف سے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کردیا گیا جس پر والدین پریشانی میں مبتلا ہوگئے کچھ اساتذہ سکول آئے اور کچھ سکول بند رہے اس پر میں ایوان بالا سے مطالبہ کرتی ہوں کہ سوگ اوراحتجاج پر تعلیمی ادارے بھی بند ہونے چاہئیں۔ بی این پی کے سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ جون میں بجٹ آرہا ہے لیکن این ایف سی ایوارڈ بجٹ کے بعد ہورہا ہے جس کیلئے بجٹ سے پہلے ہی این ایف سی ایوارڈ ہونا چاہئیں چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ ہے کہ وہ خود ہی اس پر رولنگ دیں۔ جس پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ اس وقت این ایف سی ایوارڈ پر رولنگ دینا مناسب نہیں ہے۔ پانچ مئی کو بجٹ آرہا ہے اور اتنے کم وقت میں این ایف سی ایوارڈ کا اعلان کرنا مشکل ہے لیکن یہ حکومت کی نااہلی ہے یہ ہم پہلے ہی سے کہتے رہے ہیں کہ این ایف سی ایوارڈ کا اعلان کیا جائے لیکن حکومت نے سست روی سے کام لیا جو اب بجٹ کے بعد ہی ہوگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…