جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

ایشوریا رائے کی فلم جذبہ کا ٹریلر کینز فلم فیسٹیول میں ریلیز ہوگا

datetime 14  مئی‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک) سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن جو سونم کپور اور کترینہ کیف کے ساتھ اپنی فلم ”جذبہ“ کا ٹریلر رواں برس ہونے والے 68 ویں کینز فلم فیسٹیول کے موقع پر ریلیز کریں گی۔اس موقع پر ایشوریہ رائے بچن، سلمیٰ ہائیک اور دیگر اداکارائیں صنفی امتیاز اور خواتین کے میڈیا میں کردار پر خطاب بھی کریں گی۔ اس سلسلہ میں فلم کے ہدایتکار سنجے گپتا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کی آنے والی فلم کا ٹریلر رواں برس ہونے والے کینز فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا اور اسے فلم کی ہیروئن ایشوریہ رائے بچن ریلیز کریں گی۔
ادھر ایشوریہ رائے بچن کا کہنا ہے کہ بچوں کی پرورش کے باعث فلموں میں کام سے وقفہ لیا تھا اور ایک طویل عرصہ بعد اداکاری کی طرف واپس آئی ہوں تو ایسا لگ رہا ہے کہ میرا کیریئر نئے سرے سے شروع ہورہا ہے اور مجھے خود کو ایک بڑی اداکارہ کی حیثیت سے منوانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔
موجودہ ہیروئنوں کے متعلق سوال پر ایشوریہ نے کہا دیپکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا، ودیا بالن سمیت سبھی اچھا کام کررہی ہیں اور ان کی فلمیں بھی کافی کامیاب جارہی ہیں جب کہ بالی ووڈ میں اب ایسی فلمیں بھی بنائی جارہی ہیں جو خواتین کے متعلق ہیں اور ان میں خواتین کو ہی ہیرو دکھایا جاتا ہے جو بہت خوش آئند ہے۔ اس سے بالی ووڈ میں کام کرنے والی ہیروئنوں کو اپنی پرفارمنس دکھانے کا زیادہ موقع مل رہا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری فلم ”جذبہ“ بھی ایسی ہی فلم ہے اور اس میں میں بہت زیادہ اسٹنٹ کرتے دکھائی دوں گی جس کے لیے ماہر ٹرینر سے خصوصی طور پر تربیت بھی لی ہے۔ امید ہے شائقین کو ایک طویل عرصہ بعد سلور اسکرین پر واپسی پسند آئے گی۔واضح رہے کہ ایسل ویڑن پروڈکشن کے بینرتلے بنائی جانے والی فلم میں ایشوریہ رائے کے ساتھ عرفان خان، شبانہ اعظمی اور انوپم کھیر بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور اسے 9اکتوبر کو سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…