منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چیف جسٹس کیخلاف نازیبا گفتگو ،فیصل رضا عابدی بُری طرح پھنس گئے ،دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس کیخلاف نازیبا گفتگو ،فیصل رضا عابدی بُری طرح پھنس گئے ،دھماکہ خیز احکامات جاری اسلام آباد (این این آئی) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا گفتگو پر اسلام آباد پولیس نے فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر کے خلاف اسلام آباد کے

تھانہ سیکرٹریٹ میں پی آر او سپریم کورٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔  مقدمے میں انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 228،500، 505 دو، 506 اور 34 کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ7 اے ٹی اے بھی لگائی گئی ہے۔ فیصل رضا عابدی کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس کے خلاف بازیبا کلمات ادا کئے۔پروگرام آئن ایئر جانے کے بعد فیصل رضا عابدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی، جس میں انہوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو تضحیک کا نشانہ بنایا اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔ پولیس کے مطابق متعلقہ خاتون اینکر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی 2009ء سے 2013ء تک پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر رہے، اس دوران وہ کئی قائمہ کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔ فیصل رضا عابدی پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر رہے ہیں، تاہم پارٹی سے اختلاف کے باعث وہ پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…