منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حدیقہ کیانی پہلی قوال سنگربن گئیں،البم کی تیاریوں میں مصروف

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک )حدیقہ کیانی پہلی پاکستانی قوال سنگر بن گئیں ، آج کل وہ صوفیانہ کلام پر مبنی قوالیوں کا البم تیار کررہی ہیں۔ 2009 میں ان کا آخری وڈیو البم ریلیز ہوا تھا ، ایک طویل وقفہ کے بعد ان کی واپسی پاپ گلوکارہ کی حیثیت سے نہیں بلکہ قوال کے طور پر ہورہی ہے۔
اس حوالے سے گزشتہ روز گلوکارہ حدیقہ کیانی نے نمائندہ نجی ٹی وی سے ملاقات میں انکشاف کیا کہ میں نے قوالیاں گانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ماضی میں ہندوستان میں ثریا بھوپالی و دیگر خواتین گروپ کی قوالیاں مقبول رہی ہیں اب پاکستان میں خواتین قوال کلچر کو فروغ دینے کی ابتدا کردی ہے۔ قوالیوں کا البم ” وجد“ کے عنوان سے تیار کیا ہے جسے دو ماہ بعد بیرون ملک سے دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا، البم بنانے میں میرے بھائی عرفان کیانی کا بڑا ہاتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گلوکاری چھوڑنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ، ملک و بیرون ملک میوزک کنسرٹس میں کئی برس سے مصروف ہوں ، میرا بیٹا ناد علی 9 برس کا ہوگیا ہے اس کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہوں اسی لئے تھوڑا کم ہی نظر آتی ہوں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…