جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ادلب پر چڑھائی کی تیاریاں مکمل،شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کی کوشش کریں گے،شام

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)شامی وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ سرکاری افواج جلد شمال مغربی صوبے ادلب میں کارروائی کریں گی اور ان کا مرکزی ہدف النصرہ محاذ کے جنگجو ہوں گے۔ شامی نظام ادلب میں شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کی کوشش کرے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق وہ ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے بات چیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ’’شام کسی فوجی کارروائی میں کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کرے گا اور اس کے پاس اس طرح کے ہتھیار ہیں بھی نہیں۔شامی حکومت ( جنگجوؤں کے خلاف کارروائی میں ) شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کی کوشش کرے گی۔ قبل ازیں شام کے لیے

اقوام متحدہ کے  خصوصی ایلچی اسٹافن ڈی میستورا نے ادلب میں شامی فوج کی باغیوں کے خلاف بڑی کارروائی کے پیش نظر اس صوبے میں جانے کی پیش کش کی ہے تاکہ شہریوں کے وہاں سے انخلا میں مدد دی جاسکے۔شامی فوج روس کے ساتھ مل کر ادلب کا کنٹرول واپس لینے کے لیے ایک بڑی کارروائی کی تیاری کررہی ہے۔اس صوبے میں شام کے دوسرے علاقوں سے بے دخل ہوکر آنے والے ہزاروں باغی جنگجو اور ان کے خاندان رہ رہے ہیں۔اگر شامی فوج عام شہریوں کو انخلا کا موقع دیے بغیر باغی گروپوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتی ہے تو پھر اس میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی ہلاکتوں کا اندیشہ ہے اور وہاں انسانی بحران بھی پیدا ہوسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…